Happy Eid Mubrak 2023 Wishes Images Wishing you very happy Eid mubarak 2023. Today I will share with you some of beautiful Eid Mubarak 2023 Wishes with images for you to share with your family, friends, If you wish you can also sent them on WhatsApp, Instagram and Facebook. eid mubarak 2023 Eid bring Fun, Eid bring Happiness, Eid bring God Endless Blessings, Eid bring fresh love… EID MUBARAK to You with all best wishes Wishing you and your family Eid Mubarak on this beautiful occasion. May Allah bless you with great success and happiness for year to come. Happy Eid Ul Fitr to the best boss. eid mubarak Eid ul Fitr is an eid of Fast and commitment to Allah’s, May Allah bless us on this auspicious day. Ameen. May the magic of dis EID bring lots of happiness in your life & may you celebrate it with all your close friends and may it fill your HEART with love… On Eid ul-Fitr, wish that Allah’s blessings light up the path and lead to happiness, peace and success. Happy Eid!
All poetry of drama
PARIZAAD
رات ہو چاند ہو شناسا ہو
کیوں نہ رگ رگ میں پھر نشہ سا ہو
میں نے اک عمر خرچ کی ہے تم پر
تم میرا قیمتی اثاثہ ہو۔
کتنا محروم ہوں میں
کتنا میسر ہے مجھے
زرا سحرا ہے مجھے
قطرا سمندر ہے مجھے
جب دھیمے دھیمے ہنستی ہو
اس بارش جیسی لگتی ہو
تھوڑی دل کی کہتی ہو
زیادہ دل میں رکھتی ہو
کیوں جاؤں رنگریز کے پاس
تم تو سیاہ میں بھی جچتی ہو
کرنے دو انہیں سنگھار
تم سادہ بھی سجتی ہو
" ہمیشہ دیر کی میں نے "
وہ سچ ہی تو کہتا تھا
کہ ہمیشہ دیر کی میں نے
ضروری بات کہنے میں
کوئی وعدہ نبھانے میں
تمہیں آواز دینے میں
تمہیں واپس بلانے میں
ہمیشہ دیر کی میں نے
ہاں !
میں جانتا ہوں
وہ سچ کہہ گیا تھا
تمہیں ملنے سے پہلے
تمہیں پا لینے تک
اخر کیوں
اتنی دیر کی میں نے۔۔
"وہ اکثر مجھ سے کہتی تھی"
وہ اکثر مجھ سے کہتی تھی
وفا ہے ذات عورت کی
مگر جو مرد ہوتے ہیں
بہت بےدرد ہوتے ہیں
کسی بھنورے کی صورت
گل کی خوشبو لوٹ جاتے ہیں
! سنو
وہ اکثر مجھ سے کہتی تھی
سنو تم کو قسم میری
رویت توڑ دینا تم
نہ تنہا چھوڑ کے جانا
نہ یہ دل توڑ کے جانا
مگر پھر یوں ہوا اک دن
مجھے انجان رستوں پر
اکیلا چھوڑ کر اس نے
میرا دل توڑ کر اس نے
محبت چھوڑ دی اس نے
وفا ہے ذات عورت کی
رویت توڑ دی اس نے۔
"محبت اب نہیں ہوگی "
ستارے جو چمکتے ہیں
کسی کی چشمے حیراں میںملاقاتیں جو ہوتی ہیں جمال ابر باراں میں
یہ نہ آباد وقتوں میں ملے ناشاد میں ہوگیمحبت اب نہیں ہوگی
یہ کچھ دن بعد میں ہوگیگزر جائیں گے جب یہ دن
یہ ان کی یاد میں ہوگی.parizaad poetry mohabbat ab nahi hogi |
❤❤❤
"تمہاری وفا پہ مجھ کویقیں ہے "
سنو تمہاری وفا پہ مجھ کو
اگرچہ پورا یقیں ہے
مگر زمانے کے وار کا
کچھ بھروسہ نہیں ہے
سو گر کبھی ایسا ہو
کہ تمہیں مجھ سے نفرت ہو جاۓ
کبھی ان باتوں سے نفرت نہ کرنا
جو کبھی ہم نے اک دوسرے سے کی تھی
کہ باتیں تو رابطہ ہوتی ہیں
وہ بینچ جہاں ہم بیٹھا کرتے تھے
وہ پہلی بارش وہ کافی کے خالی مگ
وہ سینما کا پہلا ٹکٹ
اور آخری دو سیٹیں
سب کو یاد رکھنا
کبھی ان سے نفرت نہ کرنا
کہ یہ سب تو لمحے ہیں
ہر غرض سے ماوراں۔
parizaad poetry tumhari wafa pe |
❤❤❤
"محبت روٹھ جاۓ تو "
کبھی تم نے کہا تھا
واپس لوٹ جاؤمحبت حق ہے
فقط کچھ خوب رؤں کاحسن کے شہزادوں کا
بہت دلکش سے جسموں کافلق کے پری زادوں کا
مگر اس سوغات سے عاریمیں اک عام سا قاری
سو واپس لوٹ آیامگر یہ کہہ نہ پایا
بہت برباد ہوتے ہیںفقط چہرے کہاں
کچھ دل بھی پری زاد ہوتے ہیںیہ دل جب ٹوٹ جاۓ تو
فلق بھی کانپ اٹھتے ہیںمحبت روٹھ جاۓ تو
وبائیں پھیل جاتی ہیںتو دیکھ لو جاناں
تمہارے شہر میں آججنگلوں کا سکوت ہے
تمہیں ناز تھا جس پروہ محبت بھی مشروط ہے
تمہارا حسن بس اک سراب ہےاور کیا دلکش کیا بدصورت
ہر چہرے پر نقاب ہےہر شخص با حجاب ہے۔
parizaad poetry mohabbat roth jaye tu |
❤❤❤
" سگرٹ "
بیتے دسمبر کی اک سرد شام
اپنے لبوں پہ دو انگلیاں رکھے
ہونٹوں سے بھانپ کا دھواں اڑاتے
جیسے کسی سگرٹ کے کش لگاتے
مجھے دیکھ کر وہ ہنس کے بولی تھی
سنو ! تمہیں پتا تو ہے نا
مجھے دائرے بناتے دھوے کے مرغولے
کتنے اچھے لگتے ہیں مگر
تم سگرٹ نہیں پیتے ہو
پھر بھلا کیا خاک جیتے ہو
کاش تمہیں یہ روگ لگے
کسی جوگن کا روگ لگے
پھر تمہاری دعا پوری ہوئی
اک اور بربادی ضروری ہوئی
اب میں دھوۓ میں ڈوبا رہتا ہوں
خود ہی خود سے روٹھا رہتا ہوں
اپنی رگوں میں جما نگوٹین چن کر
دل کی راکھ ملاتا ہوں
پھر یادوں کی سنہیری پنی میں لپیٹ کر
اپنے جگر سے سلگاتا ہوں
تمہارے ہجر کے دھوۓ سے
غم کے دائرے بناتا ہوں
اور فضا میں اڑاتا ہوں
خود بھی سلگتا رہتا ہوں
زمانے کو بھی جلاتا ہوں
پل پل خود کو راکھ بنا کر
تمہارا غم بھلاتا ہوں۔
parizaad poetry cigarette |
❤❤❤
"قصے میری الفت کے "
قصے میری الفت کے جو مرکوم ہیں سارے
آ دیکھ تیرے نام سے موسوم ہیں سارے
شاید یہ ظرف ہے جو خاموش ہوں اب تک
ورنہ تو تیرے عیب بھی معلوم ہیں سارے
سب جرم میری ذات سے منسوب ہیں محسن
میرے سوا اس شہر میں معصوم ہیں سارے
qissay meri ulfat ke parizaad |
❤❤❤
"من کے جگنو جلا لیں گے "
سنا ہے جہاں برف پڑتی ہے
اس گاؤں کی کچی گلیوں میں
سر شام اندھیرے اتر آتے ہیں
ہم برف سے کوئی راستہ نکالے گے
من کے جگنو جلا لیں گے
میرے پیروں میں پڑی سب پگڈنڈیاں
اک برف پوش چوٹی کو جاتی ہیں
جہاں سورج بھی دھوپ سینکنے کو آتا ہے
ہم وہیں اپنا مکاں بنا لیں گے
اور من کے جگنو جلا لیں گے
ابھی راستے کٹھن
اور منزیلیں سراب ہیں
ابھی میری راہوں میں
جانے کتنے سحرا کتنے جنگل آباد ہیں
ہم انہیں جنگلوں کو دوست بنا لیں گے
اور من کے جگنو جلا لیں گے
اس گاؤں میں میرا پرانا کچا اسکول ہے
جس کی دیواروں پر آج بھی نام لکھا ہے
اک بار پھر برف سے ان سب ہی تختیوں کو دھو ڈالیں گے
اور اسکول سے پرے ڈھلتی شام میں
ہم من کے جگنو جلا لیں گے
اور سنو
گر کبھی تم دوبارہ یہاں سے گزرو
تو راستے سے کچھ خواب لے آنا
پھر ہم اپنے بستوں سے
اک نئی تعبیر نکالیں گے
اور سب مل کر
من کے جگنو جلا لیں گے۔
❤❤❤