Skip to main content

Posts

Showing posts from March, 2020

happy eid mubarak 2023 wishes images

Happy Eid Mubrak 2023 Wishes Images  Wishing you very happy Eid mubarak 2023. Today I will share with you some of beautiful Eid Mubarak  2023 Wishes with images for you to share with your family, friends, If you wish you can also sent them on WhatsApp, Instagram and Facebook. eid mubarak 2023 Eid bring Fun, Eid bring Happiness, Eid bring God Endless Blessings, Eid bring fresh love… EID MUBARAK to You with all best wishes Wishing you and your family Eid Mubarak on this beautiful occasion. May Allah bless you with great success and happiness for year to come. Happy Eid Ul Fitr to the best boss. eid mubarak Eid ul Fitr is an eid of Fast and commitment to Allah’s, May Allah bless us on this auspicious day. Ameen.   May the magic of dis EID bring lots of happiness in your life & may you celebrate it with all your close friends and may it fill your HEART with love…   On Eid ul-Fitr, wish that Allah’s blessings light up the path and lead to happiness,  peace and success. Happy Eid!  

زندگی میں وقت اہم کردار ادا کرتا ہے

زندگی میں وقت اہم کردار ادا کرتا ہے  مشہور مقولہ ہے کہ  وقت کی قدر کرو وقت آپ کی قدر کریگا  لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ وقت کے قدر کیسے کی جائے؟  جبکہ ہم میں سے اکثر کو یہی شکوہ رہتا ہے کہ کام اور زندگی کی مصروفیات کے پیش نظر وقت بہت ہی کم ملتا ہے۔  حالنکہ اگر دیکھا جائے تو وقت ہمارے پاس کافی ہوتا ہے۔ کمی صرف اس لئے محسوس ہوتی ہے کہ ہم اپنا کام صحیح طریقے سے انجام نہیں دیتے اور  وقت برباد کرتے ہیں۔ وقت سے کس طرح فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے ہماری زندگی میں مصیبتیں اس وقت آتی ہیں جب ہم اپنی زندگی کو خود اپنے طور پر اور  دوسروں کی مرضی کے مطابق متوازن کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔   یعنی ہم کسی بھی کام کو اپنے طور پر کرنا چاہتے ہیں مگر دوسرے لوگ ہمارے فیملی ممبر دوست افس کے ساتھی ہی بھی ہو سکتے ہیں اپنے  انداز اپنے ہم سے وہ کام کروانا چاہتے ہیں۔  ایسی صورت میں ذہن پراگندہ ہو جاتا ہے  اور اپنی مرضی سے ہٹ کر کوئی کام کیا جاتا ہے تو  نا وہ کام صحیح طورپر ہوپاتا ہے اور نہ ہی کام کرنے والے کا ذین اسودگی محسوس کرتا ہے۔ ہماری زندگی میں مصروفیات اور وقت کے درمیان ہر وقت جنگ جاری رہتی

زندگی کو پرسکون اور خوبصورت بنایے Part 3

زیادہ تر لوگ جوں چوں عمر رسیدہ ہوتے جاتے ہیں۔ وہ  سستی اور تھکاوٹ کا اظہار کرتے نظر آتے ہیں۔  کیونکہ وہ یہ سمجھنے لگتے ہیں کہ وقت کے ساتھ ساتھ ان کی طاقت و توانائی میں کمی واقع ہوتی جا رہی ہے اور اس کا الزام وہ موجودہ دور کی طرز زندگی کو دیتے ہیں۔  حالانکہ وقت کے ساتھ ساتھ جسمانی توانائی میں کمی واقع ہونا فطری تقاضہ ہے۔  لیکن اس کمی کا ثدراک محض طاقت کی دوائی کھانے سے نہیں ہوتا۔  اس کے لیے اچھی متوازن غذا اور زندگی کے بارے میں مثبت انداز فکر کا ہونا ضروری ہے۔ اس کے علاوہ توانای حاصل کرنے کے لیے بھر پور نیند بھی بہث ضروری ہے۔  مگر بھرپور نیند کا حصول بھی اسان نہی۔ اکثر اوقات ہم اپنے توانائی کو بیکار کی مصروفیات میں ضائع کر دیتے ہیں۔  مثال کے طور پر ہم دو گھنٹے کیک بنانے میں صرف کر دیتے ہیں جبکہ ہم بہت آسانی سے بہترین تین قسم کا کیک بازار سے خرید سکتے ہیں۔  اسی طرح یہ بھی ضروری نہیں کہ ہم روزانہ گھر بھر کے کپڑے دھونے میں وقث برباد کریں  جبکہ ہم یہ کام ہفتے میں ایک گھر بھی کر سکتے ہیں۔ اگر آپ خود کو صحتمند اور خوش وخرم رکھنا چاہتی ہیں تو خود کو یکدم ان تمام حالات اور افراد سے الگ کر

زندگی کو پرسکون اور خوبصورت بنایے part 2

 سخت محنت کامیابی کی کنجی ہے.    وہی لوگ کامیاب   اور  بامراد ہوتے ہیں  جو جدوجہد اور محنت کو اپنا شعار بنا لیتے ہیں  ایسے ہی لوگ دوسروں کے لئے مشعل راہ ہوتے ہ  عام لوگ جب انہیں کامیاب اور بامراد دیکھتے ہیں تورشک سے کہتے ہیں  اوہ کس قدر خوش نصیب ہیں یہ لوگ جنہوں نے محنت اور سخت محنت کرکے اپنی زندگی کو پھول ہی پھول بنا لیا۔  دنیا میں ایسے خوش نصیب لوگوں کی تعداد کم ہے جو سخت محنت کے عادی ہوتے ہیں  اور وقت کے ایک ایک لمحے سے کچھ نہ کچھ حاصل کرتے رہتے ہیں۔  اسی لیے وقت انہیں کبھی برباد نہیں کرتا۔ محنت کی عظمت سے کوئی انکار نہیں کرسکتا  محنت کرنے والے کبھی مایوس اور دلگیر نہیں ہوتے۔  اور نہ ہی کبھی انہیں زندگی سے کسی قسم کی محرومی کا شکوہ ہوتا ہے۔  کیونکہ وہ جو چاہتے ہیں وہ پا لیتے ہیں اور جو کچھ نہیں ملتا اس کے بارے میں وہ یہ سوچ کر مطمئن ہو جاتے ہیں کہ آئندہ اس نصب العین کو حاصل کرنے کے لئے پہلے سے زیادہ محنت کریں گے۔ سخت محنت کامیابی کی طرف پہلا قدم ہے  تو منفی سوچیں انسان کی اولین دشمن ہیں  اگر آپ برسوں سے منفی سوچ رکھنے کے عادی ہوچکی ہیں تو آپ اپنی اس عادت سے یکدم چھٹکا

زندگی کو پرسکون اور خوبصورت بنایے . Part 1

زندگی کو پرسکون اور خوبصورت بنایے زندگی کو پرسکون اور خوبصورت بنانے کے لیے اپنے ارد گرد سے خوشیاں چنیے۔  چھوٹی چھوٹی باتوں پر دل کھول کر قہقے لگایے  اور بھول جایے کہ آپ کسی مسئلے سے دوچار تھی یا ہیں۔  اس کے لیے آپ کو زیادہ تگ و دود کرنے کی ضرورت بھی نہیں پڑے گی۔  میرے خیال میں ہر ایک کے پاس کچھ نہ کچھ ایسی چیزیں ضرور ہوتی ہیں  یا کوئی ایسی جگہ ہوتی ہے  جہاں جاکر وہ سکون اور مسرت محسوس کرتا ہے۔  اگر آپ کے پاس کوئی ایسی جگہ نہیں تو ایسی چیزیں تو ضرور ہوگی  جو آپ کو پسند ہوں اور جنہیں اپ نے شوق سے خریدا ہو۔  اگر ان میں سے کوئی چیز بھی آپ کو میسر نہیں تب بھی گھبرانے یا پریشان ہونے کی ضرورت نہیں  بازار میں دکانیں ایسی چیزوں سے بھری پڑی ہیں  اور یہ چیزیں زیادہ مہنگی بھی نہیں ہے  مثال کے طور پر خوبصورت سجانے کے پھول پودے، اچھی کتابیں، گانے کے ریکارڈز،   آپ اپنی پسند کی چیزیں خرید لیں  اور ان سے گھر سجائیں۔  پودے بے زبان ہیں مگر ان کی موجودگی مرجھائے ہوئے دلوں اور افسردا ذہنوں کو نئی تازگی اور توانائی بخشتی ہے   اس طرح اچھی کتابیں بھی بہترین ساتھی ثابت ہوتی ہیں۔  موسیقی روح کی غذا ہے