Skip to main content

Posts

Showing posts from January, 2020

happy eid mubarak 2023 wishes images

Happy Eid Mubrak 2023 Wishes Images  Wishing you very happy Eid mubarak 2023. Today I will share with you some of beautiful Eid Mubarak  2023 Wishes with images for you to share with your family, friends, If you wish you can also sent them on WhatsApp, Instagram and Facebook. eid mubarak 2023 Eid bring Fun, Eid bring Happiness, Eid bring God Endless Blessings, Eid bring fresh love… EID MUBARAK to You with all best wishes Wishing you and your family Eid Mubarak on this beautiful occasion. May Allah bless you with great success and happiness for year to come. Happy Eid Ul Fitr to the best boss. eid mubarak Eid ul Fitr is an eid of Fast and commitment to Allah’s, May Allah bless us on this auspicious day. Ameen.   May the magic of dis EID bring lots of happiness in your life & may you celebrate it with all your close friends and may it fill your HEART with love…   On Eid ul-Fitr, wish that Allah’s blessings light up the path and lead to happiness,  peace and success. Happy Eid!  

Mere pass Tum ho. .

Mere pass tum ho یہ دولت یہ شہرت یہ عزت یہ چاہت یہ یہ نام یہ رتبہ یہ عیش و عشرت نہی کوئی غم جو کچھ بھی نہی ھے میری ساری دولت فقط  بس یہی ھے میرے ساتھ تم ہو میرے پاس تم ہو. . یہ رشتے یہ ناتے یہ اپنے سب ہی جو چھوڑیں مجھے تو کوئی غم نہی میرا ایک رشتہ بندھا ہے تم ہی سے میری ساری دنیا فقط بس تم ہی ہو میرے ساتھ تم ہو میرے پاس تم ہو. .

MERI MAA

جب بھی ہوتی ہوں پریشاں میں غم دوراں سے ایک صورت میری آنکھوں میں اتر آتی ہے لے کے بانہوں میں مجھے چوم کے ماتھا میرا میرے سارے دکھوں کو وہ مٹا دیتی ہے جب بھٹکنے لگوں دنیا کے حسیں میلے میں بڑھ کے وہ ہاتھ میرا تھام لیتی ہے دکھ جو آئے تو سب ہی ساتھ میرا چھوڑ گئے اک وہی صورت میرے آس پاس رہتی ہے ایک میں کہ مجھے دولت و دنیا کی فکر ایک وہ کہ اسے میری فکر رہتی ہے اس کی آنکھوں میں آجائے میرا ہر آنسو ہر لمحے مجھ کو وہ یہی دعا دیتی ہے

Shab Ki Tanhai Main. .

Shab ki tanhai main شب کی تنہائی میں گھر کی دیوار سے آج پہلی دفعہ مل کے رویا بہت آنکھ میں آنسوؤں کو پرویا بہت میں نے جس کے لئے خود کو کھویا بہت دھڑکنیں رک گئی جب یہ اس نے کہا چاہتا ہوں مگر میں کسی اور کو __________

Kasak

Kasak نہ دیکھا نہ سمجھا نہ جانا تجھے مگر بس زرا سی شرارت ہوئی ہے یوں ہی ایک دل میں کسک سی تھی جاگی لگا جیسے تجھ سے محبت ہوئی ہے نہی کوئی رشتہ ناجانے مگر کیوں دل کو تجھ سے ملنے کی چاہت ہوئی ہے نا تمنا ہے یہ نا کوئی آرزو ہے میرے ہو جاؤ بس یہ خواہش ہوئی ہے

Han yaad bohot tum ate ho

یاد بہت آتے سنو تم یاد بہت آتے  ہو جب شام کے سائے ڈھلتے ہیں  جب ندیا ساگر ملتے ہیں  جب پنچھی گیت سناتے ہیں  جب بادل جھوم کے آتے ہیں  اور بارش خوب برساتے ہیں  بارش کے ہر قطرے سے  آواز تمھاری آتی ہے  تب یاد بہت تم آتے ہو   ہاں یاد بہت تم آتے ہو  جب رات گہری چھائی ہو   جب ہر طرف تنہائی ہو   چاند کی پونم رات ہو  تاروں کی بارات ہو  جب ٹھنڈی ہوا کا جھونکا آکے   گالوں کو چھو جاتا ہے  تب یاد بہت تم آتے ھو  ہاں یاد بہت تم آتے ہو. . جب دو دل کہیں ملتے ہیں  جب پیار کے پھول کھلتے ہیں  جب ہاتھ میں لے کے ہاتھ وہ  ساگر کی لہرئیں گنتے ہیں   تب درد کی اک لہر آکے  میرے دل کو چھو جاتی ہے   تب یاد بہت تم آتے ہو   ..ہاں یاد بہت تم آتے ہو

BHOOL JAO

Bhool jao اگر اپ کو کوئی ناخوشگوار حادثہ پیش ایا ہو تو اسے بھول جاؤ  اگر آپ کے گردوپیش کے حالات پریشان کن ہیں  اگر آپ کو کسی نے نقصان پہچایا ہے  تو اسے بار بار مت یاد کرئیں  معاف کردئیں  بھول جائیں  سب کچھ کہ بھول جانا بڑے ظرف کا کام    ہے  اور  معاف کر دینا  بڑے اعزاز  اور نصیب کی بات ہے

YAAD BOHOT TUM ATE HO

Yaad buhot tum aate ho سنو    تم یاد بہت آتے ہو    جب شام کے سائے ڈھلتے ہیں    جب ندیا ساگر ملتے ہیں    جب پنچھی گیت سناتے ہیں    جب بادل جھوم کے آتے ہیں     اور بارش خوب برساتے ہیں     بارش کے ہر قطرے سے    آواز تمھاری آتی ہے     تب یاد بہت تم آتے ہو    ہاں یاد بہت تم آتے ہو   . جب رات گہری چھائی ہو    جب ہر طرف تنہائی ہو    چاند کی پونم رات ہو    تاروں کی بارات ہو    جب ٹھنڈی ہوا کا جھونکا آکے    گالوں کو چھو جاتا ہے    تب یاد بہت تم آتے ھو    ہاں یاد بہت تم آتے ہو   .. جب دو دل کہیں ملتے ہیں     جب پیار کے پھول کھلتے ہیں     جب ہاتھ میں لے کے ہاتھ وہ    ساگر کی لہرئیں گنتے ہیں    تب درد کی اک لہر آکے    میرے دل کو چھو جاتی ہے     تب یاد بہت تم آتے ہو     ہاں یاد بہت تم آتے ہو     

WAQT

وقت وقت وقت کی بات ھے  آج تمھارا تو  کل ہمارا ہوگا  کھل کے آجائیں گے سب عیب و ہنر   وقت کا بس ایک اشارا ہوگا  

ZINDAGI RAAZ HAI

زندگی راز ھے   زندگی ساز ھے  زندگی جینے کا اک احساس ھے   زندگی جیت ھے   زندگی ہار ھے  جو نہ ہنس کے جیو تو بے کار ھے  زندگی ریل ھے   زندگی میل ھے   دھوپ چھاؤں کا اک عجب کھیل ھے  زندگی صبح ھے  زندگی شام ھے  جینے مرنے کا دوسرا نام ھے   زندگی ھے سہل زندگی ھے کٹھن   زندگی جینا بھی ھے   زندگی کو جیو   زندگی جی کر   کیوں کہ زندگی  زندہ دلی کا دوسرا نام ھے

زندگی کتنی حسین ہے

زندگی کتنی حسین ہے   زندگی کتنی حسین ہے    اپنوں کے ساتھ   اپنوں سے جڑے رشتوں کے ساتھ   احساس کے ساتھ    اپنائیت کے ساتھ   خلوص کے ساتھ    پیار کے ساتھ   ہمدروی کے ساتھ   نرم دلی کے ساتھ    جزبات کے ساتھ   جذبات!     یہ سب انسانی جذبات ہی تو ہے    جو انسان کو انسان کا درجہ دیتے ہیں    ورنہ انسان اور جانور میں کوئی فرق نہ ہوتا   یہ سارے جذبات مل کر ایک انسان کو مکمل انسان بناتے ہیں    جذبات ہر انسان میں ہوتے ہیں    بس کسی میں کم, تو کسی میں زیادہ   لیکن ہوتے ہر انسان میں ہیں    بس کبھی کبھی ہمیں انسان کو احساس دلانا پڑتا ہے    اسے اس کے جذبات کا   کیونکہ کبھی کبھی انسان ان جذبات سے عاری ہو جاتا ہے    تو    ایک انسان ہونے کے ناتے یہ ہمارا فرض بنتا ہے    اسی سے ایک اچھا معاشرہ جنم لیتا ہے

کوئی ہنس کے غم چھپاتا ہے

کوئی رو کے دل بہلاتا ہے  کوئی ہنس کے غم چھپاتا ہے  کوئی جھیل لیتا ہے دکھ سارے  کوئی جیتے جی مر جاتا ہے  کوئی بیٹھ کے چاند کے پہلو میں  سوچو کے سپنے بنتا ہے  کوئی بھول کے ساری دنیا کو  تان کے لمبی سو جاتا ہے  کتنے ہی رنگ ہیں دنیا کے  ہررنگ میں نئ کہانی ہے  کوئی پاتا ہے, کوئی کھوتا ہے,  کوئی جیت کے بھی ہار جاتا ہے  کوئی خوش ہے اپنی دنیا میں,  اپنی مستی اپنے ڈھنگ میں  کوئی بھول کے اپنی ہستی کو  دوسروں کے لئے جیتا ہے.

GHAZAL

Ghazal  پھولوں کی طرح کتابوں کے پنوں میں چھپا کےرکھتی ہوں چھین نہ لے کوئی اسے لفظوں میں چھپا کے رکھتی ہوں , ڈرتی ہوں کوئی پڑھ نہ لے نام اس کا میری تحریروں میں  سو ڈھال کے اس کو شعروں میں دنیا سے چھپا کے رکھتی ہوں,  ہوتا ہے ذکر اسی کا ہی میرے سارے شعروں میں  یہ راز نہ وہ بھی جان سکا خود اس سے بھی چھپا کے رکھتی ہوں,  بوندوں کی طرح اک دن وہ بھیگے گا میرے لفظوں کی بارش میں  ہو خواب مکمل یہ نادرہ تب تک تو چھپا کے رکھتی ہوں..  نادرہ

ZINDAGI

زندگی تھک سی جاتی ہے  جب زندگی کا کوئی مطلب نہ رہے  زندگی بوجھ لگنے لگتی ہے  جبب جینے کا کوئی مقصد نہ رہے   زندگی دشوار تو ہے مگر  زنوگی سہل بھی ہو سکتی ہے  زندگیی کے ہر اک لمحے کو  وقت کا آخری لمحہ سمجھو  زندگی خوبصورت بھی ہو سکتی ہے زندگی کو اگر بوجھ نہ سمجھو۔ ۔ ۔ .

یہ دعا ہے کوئی گلا نہی

یہ دعا ہے کوئی گلا نہی جو چاہا وہ ملا نہی یہ اپنی اپنی تقدیر ہے یا کھیل ہے سب نصیب کا کوئی بن مانگے سب پا گیا کسی کو مانگے سے بھی ملا نہی   یہ دعا ہے کوئی گلا نہی دیکھو بیت گیا پھر ایک سال نہی مجھ کو کوئی رنج و ملال میرے لب پہ تو بس دعائیں ہیں کہ وہ مل جائے تجھے نئے سال میں جو گئے سال میں ملا نہی                                                                          یہ دعا ہے کوئی گلا نہی میرے ہمسفر میرے ہمنوا کرئیں آج مل کے یہی دعا نیا سال خوشیوں کا سال ہو نہ کسی کو رنج و ملال ہو نصیب ہوں سب کو راحتیں پوری ہوں سب کی چاہتیں نہ خزاں ہو ہر سو بہار ہو ہر سمت پیار ہی پیار ہو کھلے اب کے چمن میں ایسا گلاب جو آج تک کبھی کھلا نہی . . .یہ دعا ہے کوئی گلا نہی

MERI MAA

جب بھی ہوتی ہوں پریشاں میں غم دوراں سے ایک صورت میری آنکھوں میں اتر آتی ہے لے کے بانہوں میں مجھے چوم کے ماتھا میرا میرے سارے دکھوں کو وہ مٹا دیتی ہے جب بھٹکنے لگوں دنیا کے حسیں میلے میں بڑھ کے وہ ہاتھ میرا تھام لیتی ہے دکھ جو آئے تو سب ہی ساتھ میرا چھوڑ گئے اک وہی صورت میرے آس پاس رہتی ہے ایک میں کہ مجھے دولت و دنیا کی فکر ایک وہ کہ اسے میری فکر رہتی ہے اس کی آنکھوں میں آجائے میرا ہر آنسو ہر لمحے مجھ کو وہ یہی دعا دیتی ہے